تعلیم کا نظام بنیادی طور پر طبقات بن چکا ، عبید الرحمن

تعلیم کا نظام بنیادی طور پر طبقات بن چکا ، عبید الرحمن

لاہور(خبرنگار) منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا نظام بنیادی طور پر طبقات بن چکا ہے پاکستان ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جہاں عوام اور خواص کے تعلیمی ادارے بالکل علیحدہ علیحدہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفترجمعیت طلبہ عربیہ پاکستان میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ پاکستان میں صرف تعلیم کا شعبہ ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں یہی مسئلہ ہے جو بے لگام منافع خوری کی طرف مائل ہے ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ سرکاری سطح پر تعلیم کے شعبے کو اہمیت دی جاتی کیونکہ یہ شعبہ معاشرتی ارتقاء میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ریاست تعلیم کے شعبے کو اپنے ہاتھ میں رکھتی ہے یا اسے غیر منافع بخش تنظیموں کے تحت چلانے پر زور دیتی ہے مگر ہمارا ملک وڈیروں، نوسربازوں، کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں گروی رکھ دیا گیا ہے۔

ان میں سے اکثریت کے بچے بیرون ممالک یا ملک کے اول کلاس کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4