پانی کی کمی سے پنجاب میں زراعت کو خطرہ ہے ،مہرین راجہ

پانی کی کمی سے پنجاب میں زراعت کو خطرہ ہے ،مہرین راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی سے پنجاب میں زراعت کو خطرہ ہے ، پانی کی کمی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا،

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،پانی کی کمی سے کاشتکاروں کے لئے ربیع سیزن میں مشکلات ہوں گی ، جنوبی پنجاب کی نہریں پہلے ہی دوماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، ملک کے معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں اور اگر زراعت کو نقصان پہنچا تو یہ حالات مزید خراب ہوں گے، ملکی خراب معاشی صورت حا ل سے نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، پنجاب میں زراعت کو نقصان پہنچا تو پورا ملک متاثر ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4