مردانہ/ زنانہ سکولوں میں ہیڈز کی پوسٹیں خالی

مردانہ/ زنانہ سکولوں میں ہیڈز کی پوسٹیں خالی

لاہور(خبرنگار)ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی،سینئرنائب صدر چوہدری سکندر ذوالقرنین،سیکریٹری جنرل سردار سکندر حیات سسرانا،میڈیاایڈوائزر چوہدری محمد سلیم،حسن محمود شاھین،رانامحمد اسلم انجم،رانامحمد ساجد،مبشر نذیر،سردار اختر عباس،محمد اشفاق نسیم،محمد فیاض راجہ،مس صائمہ علی سمیت دیگر راہنماؤں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کے مردانہ/ زنانہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں سالہا سال سے 17تا20گریڈ کے ہیڈز کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس وجہ سے ایک طرف توطلباء/طالبات کا بہت ساتعلیمی نُقصان ہو رہا ہے اور دوسری طرف 17 سے 18گریڈ کے اساتذہ کو ساڑھے نو سال گُزرنے کے باوجود پروموشن نہیں دی گئی ہے حالانکہ رولز کے مطابق پانچ سال بعد پروموشن بنتی ہے ۔ہم وزیر اعلٰی پنجاب ،چیف سیکریٹری پنجاب،وزیرتعلیم پنجاب اور سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ17تا20گریڈ کے سکولوں کے ہیڈز کی خالی پوسٹیں فی الفور ان سروس پروموشن کے ذریعے پُر کی جائیں۔

۔اس میں پروموشن لنک ٹریننگ بعد میں کرالی جائے ،پروموشن لنک ٹریننگ ڈویژن لیول پر کرا لی جائے ۔ 17تا20 گریڈ کے اساتذہ کے ساتھ ون سٹیپ پروموشن ،دو ایڈوانس ترقیاں،چارج اور سینئر پوسٹ الاؤنس میں اضافے کے کیئے گئے وعدے پُورے کیئے جائیں۔ 17تا20گریڈ کے اساتذہ کو درپیش مسائل جلد حل کیئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4