ان دنوں کچھ بھی ہوسکتا ہے

ان دنوں کچھ بھی ہوسکتا ہے

خیرپور(این این آئی) سندھ کے وزیربرائے صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آنے والے چند ماہ سیاستدانوں اور حکمرانوں پربھاری ثابت ہوں گے ،ان دنوں کچھ بھی ہوسکتا ہے،کرپشن سے پاک عوامی مقبولیت رکھنے والے سیاستدان آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں گے،پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جلد نا اہل ہوجائیں گے اور وہ سیاست کو چھوڑ کر کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے وہاں نوجوانوں کو کرکٹ کھیلناسکھائیں گے۔خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے اور بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے

مزید : صفحہ آخر