اب لاڑکانہ بھی جیت کر دکھائینگے

اب لاڑکانہ بھی جیت کر دکھائینگے

سکھر(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ ہو یا پھر اسلام الدین شیخ یا دوسرے الیکشن میں ہم سے ہار جائینگے ممتاز بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی سندھ میں مزید مضبوط ہو گئی ہے اور اب لاڑکانہ بھی جیت کر دکھائینگے پاکستان تحریک انصاف سندھ میں کسی بھی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی ہمارے ساتھ کسی بھی الائنس کی باتیں نہیں کیں،ایم کیو ایم نے مہاجر ووٹ اور پی پی نے سندھیوں کے ووٹ کاٹھیکہ لیا ہوا ہے نواز شریف سے عمران خان نے استعفیٰ مانگا تھا نہیں دیا تو عدالت نے نکال باہر کیا جو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں انہیں کیا کہا جا سکتا ہے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے اتنا تنگ آچکے ہیں کہ تیزی سے وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں پیپلزپارٹی نے سندھ بھر کا برا حال اور شہروں کو کھنڈر بنایا ہوا ہے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ یادگار ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں نیشنل فرنٹ کے رہنماؤں و پی ٹی آئی کے کارکنان شہزادو بھٹو ، ایوب شر ، اللہ واسایو ، غلام یاسین مہر ، سیف علی بھٹو و دیگر کی جانب سے منعقد استقبالیہ تقریب اور بعد ازیں جتوئی ہاؤس میں منعقد جلسے اور زرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری آغا ارسلان پٹھان، صوبائی نائب صدر دیدار جتوئی ، ڈویژنل رہنما غلام عباس عرف پپو چاچڑ ،میر صوبدار خان جتوئی ، ضلعی صدر مبین جتوئی ، منور چوہان ، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، لیڈیز ونگ کی صدر صفیہ بلوچ، عبدالمجید پٹھان و دیگر موجود تھے ۔

مزید : صفحہ آخر