ڈرائی فروٹ کئی بیماریوں سیبچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، ڈاکٹرمہوش

ڈرائی فروٹ کئی بیماریوں سیبچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، ڈاکٹرمہوش

لاہور( کلچرل رپورٹر) ڈرائی فروٹ صحت کے لئے بہت مفید ہیں اور سردیوں میں کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مہوش نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں افسوس ناک بات یہ ہے کہ جو چیز فائدہ ہوتی ہے وہ عام افراد کی قوت خرید سے باہرہے جس کی وجہ سے وہ اس کے فوائد سے مستفید نہیں ہوسکتا اس لئے حکومت کو چاۂیے کہ وہ اپنا کردارادا کرے اور اس کی قیمت میں کمی کریں اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیمتوں کو استحکام رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈرائی فروخت کو ایک حد تک کھانا چاۂیے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئیے اور اس کے کھانے کے بعد پانی پینے سے اجتناب ہی کرنا چاہئیے تاکہ گلے کی بیماری سے محفوظ رہا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس میں شامل وٹامن منز انسانی صحت کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے اور خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کے لئے بہت مفید ہے اس لئے سردیوں میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1