قیمتیں کم کرنا حکومت کا کام ہے ہم بھی پریشان ہیں، دکاندار

قیمتیں کم کرنا حکومت کا کام ہے ہم بھی پریشان ہیں، دکاندار

لاہور( کلچرل رپورٹر)ڈرائی فروٹ کی فروخت میں کمی سے ہم خود پریشانی کا شکار ہیں ہمارا روزگاربھی داؤ پر ہے یہ تو حکومت کا کام ہے کہ قیمت کم کریں اور ہر ایک اس کی خرید تک پہنچ سکے ان خیالات کا اظہا ر ڈرائی فروٹ کے دکاندار حنیف اور زاہد نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ سب چیزیں پیدا ہوتی ہیں اور ہم ان کو بیرون ملک بھیجتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں پر ان کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں ہے اس وقت چلغوزہ کی فی کلو قیمت تین ہزارروپے کلو تک ہے غریب شہری تو اس کو کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہم تو چاہتے ہیں کہ قیمت کم ہو تاکہ غریب آدمی بھی یہ خرید سکے اور ہر شہری خریدے گا تب ہی ہماری دکان بھی چلے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1