"عالم اسلام میں اتحاد کے تقاضے اور ضروریات"کے عنوان پر سیمینار

"عالم اسلام میں اتحاد کے تقاضے اور ضروریات"کے عنوان پر سیمینار

لاہور(پ ر)عید میلاد النبی (ص) اور ھفتہ وحدت کے سلسلے میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، جمعیت علمائے پاکستان(نیازی) اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں" عالم اسلام میں اتحاد کے تقاضے اور ضروریات" کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہفتہ وحدت جہان اسلام میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ? کے فرمان پر منایا جاتا ہے۔ دراصل کچھ مسلمان 12 ربیع الاول اور کچھ مسلمان 17 ربیع الاول کو میلاد النبی کا جشن مناتے ہیں اس لئے امام خمینی ? نے 12 سے 17 ربیع الاول پورا ہفتہ جشن منانے کا حکم دیا جسے ہفتہ وحدت کا نام دیا گیا۔ اس لئے ہر سال ہفتہ وحدت ایرانسمیت تمام دنیا میں منایا جاتا ہے جو وحدت المسلمین کی ایک عمدہ مثال ہے۔خانہ فرہنگ ایران لاہور میں منعقدہ اس سیمینار سیخانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید مجید سادات کیایی، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد مرجانی نڑاد،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری لعل مہدی خان، جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، گیریڑن یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، جامعہ نرجسیہ لاہور کے پرنسپل علامہ شاہد نقوی، پروفہسر ظفر اللہ خان، خانم رباب رضوی، داکٹر ظہیر منہاس اور لاہور کے ایرانی قونصل جنرل سادقی دولت آبادی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں حشمت سکول لاہور کے بچوں نے قوالی کے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1