ڈومورکادورگیا،امریکہ حقیقت پسندانہ طرزعمل ختیارکرے،خواجہ آصف

ڈومورکادورگیا،امریکہ حقیقت پسندانہ طرزعمل ختیارکرے،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا ہے ڈومورکادورگزرگیاامریکہ کوحقیقت پسندانہ طرزعمل ا ختیا ر کر نا ہو گا ، افغانستا ن کیلئے پاکستان کی قربانیاں سب کے سا منے ہیں، افغان سرزمین کودہشت گردی کیلئے استعمال کیاجاتارہا، امریکہ کوالزام تراشی کے بجائے ا پنے کردارپروضاحت دیناپڑے گی۔نجی چینل ’’دنیانیوز ‘‘سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا امریکی وزیردفاع کادورہ پاکستان امن سے متعلق اہم ہے 16 سال سے ا مریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکی ،امریکہ بتائے اس کی پالیسیوں سے د ہشت گردی میں کمی آئی یااضافہ ہوا؟ افغانستان میں طالبان ہی نہیں،داعش بھی وجودمیں آچکی ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے خطے کے مفادمیں اقدامات کیے ، ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا۔ افغانستان میں بدامنی رہی توخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ دہشتگردی کے و اقعات نے ا فغان انتظامیہ کوہلاکر رکھ دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر