یوتھ فورم فار کشمیر اجلاس،بے گناہ کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

یوتھ فورم فار کشمیر اجلاس،بے گناہ کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

لاہو( پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی صدور اور کنوینئر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور زیادتیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں بے گناہ کشمیری رہنماؤں کی اندھا دھند گرفتاریوں اور بلا جواز غیر قانونی نظر بندیوں کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج جدو جہد آزادی کیلئے ظلم و جبر کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری لیڈروں کی غیر قانونی نظر بندیوں اور اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وادی کشمیر بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہے قابض بھارتی افواج کشمیری جوانوں اور عورتوں اور بچوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔نیز 70سال سے التوا میں پڑے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنی منظور کردہ قراردادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کراء4 ے۔کشمیر میں رائے شماری کرانے کا اعلان کیا جائے۔اجلاس میں شیخ عرفان احمد۔ کلیم احمد۔شیروز خان۔ظفر احمد ا ور ڈاکٹر رابعہ خان نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1