قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 7قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج اسلام آبا د میں ہو ں گے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 7قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج اسلام آبا د میں ہو ں گے

اسلام آبا د ( آئی این پی )قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 7قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس( آج) پیر کو اسلام آبا د میں ہو ں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 7قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج ) پیرکو اسلام آبا د میں ہوں گے ، جن میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم ، اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی شامل ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس بھی آج ہوں گے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017کے نفاذ کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا ،جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے جلاس میں پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامر ہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائز ہ لیا جائے گا ، جبکہ جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی پیداوار اور مشاق ایئرکرافٹ برآمدکرنے کی تفصیلات کا بھی جائز ہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س بھی آج ہو گا

اجلاس

مزید : صفحہ آخر