پڑوس میں چھپے لوگ ہمارے ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں: سراج الحق

پڑوس میں چھپے لوگ ہمارے ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں: سراج الحق

پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے ہمارے پڑوس میں چھپے لوگ ہمارے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنیکی نا کا م کوشش کررہے ہیں،ہمارے حوصلے اب بھی مضبوط ہیں، اس طرح کے وقعات سے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔امیر جماعت اسلامی خیبر ٹیچنگ ہسپتال گئے، زرعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی ۔میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کاکہنا تھا کسی بھی شخص کو بیگناہ قتل کرنا گناہ کبیرہ ہے، پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فورسز اور پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے امن یہاں آیا ہے، ہمارے حوصلے اب بھی مضبوط ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کا حل اس کیخلاف مقابلہ کرنا ہیں۔ اس واقعے نے ہمیں بتا دیا ہمیں ہر وقت ہوشیار رہنا ہوگا، یہ مسئلہ سیاست کا نہیں ہم سب کو ملکر کھڑا ہونا ہوگا۔ ہمیں چاہیے ہم اپنے پلان مزید مضبوط کریں، ڈو مور کیلئے قوم مزید تیار نہیں جو ہوگیا کافی ہے، اس خطے میں سارا انتشار امریکہ کی وجہ سے ہے امریکہ کے افغانستان سے جانے کیساتھ ہی یہاں امن آئے گا۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر