عوامی رابطہ مہم، نواز شریف کا سندھ میں جلسوں، سوشل میڈیا پر حکومتی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ

عوامی رابطہ مہم، نواز شریف کا سندھ میں جلسوں، سوشل میڈیا پر حکومتی کارکردگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ( ن) نے عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہی کیلئے سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ،اس پلیٹ فارم سے سیاسی مخالفین کے منفی پراپیگنڈے کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی کارکردگی کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا ۔ انتخابی سر گرمیوں کے تناظر میں ضلع کی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا کے لئے نگرانی کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر مسلم لیگ(ن) کی تشہیر اور پارٹی کے خلاف چلنے والی مہم کا موژر جواب دینے کے لئے ضلع و ڈویژن سطح پر ٹیمیں تشکیل دیں گی اور سارے معاملے کی خود نگرانی کریں گی۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلد سندھ کا بھی دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کے رہنماؤں کی تجویز ہے کہ نواز شریف مختلف اوقات میں سندھ میں چار بڑے جلسوں سے خطاب کریں جن میں سے دو جلسے مقامی سندھی علاقوں جبکہ دو جلسے آباد کاروں کے مقامات پر کئے جائیں گے تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عملی جاری ہے جسے جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -