افغان شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر بم دھماکے ، خود کش حملے ، 9ہلاک ، 13زخمی

افغان شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر بم دھماکے ، خود کش حملے ، 9ہلاک ، ...

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے معروف شہر جلال آبادمیں دوالگ الگ بم دھماکوں میں 9افراد ہلاک اور 13شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکام نے بتایا گزشتہ روز مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پہلا بم دھماکہ ایک نجی ٹیلی و ژ ن کے عمارت کے باہر نصب بم کے پھٹنے سے ہواجس کے نتیجہ میں تین سکیورٹی گارڈز موقع پر ہلاک اور 6شدید زخمی ہوگئے ، ترجمان کے مطابق بم نصب کرنے کے محرکات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،دریں اثنا ء صوبائی دارالحکومت کے شیرازیہ سٹیڈیم میں حکومت کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا تھا ابھی لوگوں کی آمد جاری تھی کہ سٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑالیاجس سے 6ا فر ا د ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ،دھماکے کی ا طلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اْدھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس نے بتا یا ایک بم کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

جلال آباد دھماکے

مزید : علاقائی