جاوید ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی،مشاہد اللہ کی شعرو شاعری اور جملوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

جاوید ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی،مشاہد اللہ کی شعرو شاعری اور جملوں نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کی کتاب زندہ تاریخ کی تقریب اس وقت کشت زعفران بن گئی جب وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوجوانوں کی کردارسازی کا کام جاوید ہاشمی کو اب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کردار سازی کا کام خادم حسین رضوی نے کردیا ہے۔ تقریب کے دوران مشاہد اللہ خان شعرو شاعری کے ذریعے بھی حاضرین کو محظوظ کر تے رہے۔ اتوار کو سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کی کتاب زندہ تاریخ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی کتاب کی رونمائی اسلام آباد میں ہو یا برمنگھم میں، میں پہنچ ہی جاتا ہوں لیکن میں نے ان کی کتابوں کو پڑھے بغیر ہی تبصرہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب لکھی تو جاوید ہاشمی نے ہی ہے مگر اسے پڑھا انہوں نے بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے کردارسازی کا کام جاوید ہاشمی کو اب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کردار سازی کا کام خادم حسین رضوی نے کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران خوشگوار موڈ میں جاوید ہاشمی نے حفیظ اللہ نیازی کی کسی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں نوازشریف کے گھر سے کھانا آتا تھا تو حفیظ اللہ نیازی کھانا کھانے وہاں پہنچ جاتے تھے ۔
جاوید ہاشمی

مزید :

علاقائی -