سندھی ٹوپی، اجرک کا دن سندھ میں جوش و خروش سے منایا گیا

سندھی ٹوپی، اجرک کا دن سندھ میں جوش و خروش سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ بھر میں آج سندھی ٹوپی، اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اجرک اور سندھی ٹوپیوں کی مانگ بڑھ گئی، بچے، جوان، خواتین، بڑے سب ہی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ثقافت کے رنگ کو نمایاں کر رہے ہیں۔مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوگ گیتوں پر رقص کی تقاریب جاری ہیں۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں جبکہ مختلف اسکولوں اور مقامات پر پْروقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کلب کے باہر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کا قافلہ پہنچ گیا ہے جہاں ثقافتی گیتوں پر رقص کیا جا رہا ہے۔سکھر کے پریس کلب روڈ پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور ہزاروں سالہ تہذیب سے اظہار محبت اور یکجہتی کا پیغام دیا جارہا ہے جب کہ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں رنگا رنگ تقریب میں طلبا نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ثقافتی ٹیبلوز کے ساتھ سندھی گیتوں پر رقص بھی پیش کیا۔بدین میں بچوں کی کیٹ واک نے تو میلہ ہی لوٹ لیا، ٹھٹھہ میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے مچھ کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر شرکت کی، امریکی قونصلیٹ کراچی کے تین رکنی وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، نواب شاہ، پڈعیدن اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، نوجوان، بچے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہیں اور علاقائی گیتوں پر رقص کررہے ہیں۔دوسری جانب چی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سندھی اجرک،ٹوپی اورشلوارقمیض پہنی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بذریعہ ویڈیو پیغام دنیا بھر میں رہنے والے سندھیوں کو سندھی ثقافت کے دن کی مبارکباد دی۔
سندھی ٹوپی

مزید :

علاقائی -