نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے کل لندن جائینگے

نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے کل لندن جائینگے

لاہور( آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کل بروز منگل لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرینگے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن میں اپنے قیام کے دوران اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ایک نجی ہسپتال میں گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث زیر علاج ہیں اور سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی اپنی والدہ کے ہمراہ لندن میں ہی قیام پذیر ہیں ۔

نوازشریف

مزید : علاقائی