ایک کروڑ سے زائد خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کیلئے سول سوسائٹی ، نادرا کی مددلینے کا فیصلہ

ایک کروڑ سے زائد خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کیلئے سول سوسائٹی ، نادرا کی ...

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مایوسی کے بعدایک کروڑ سے زائد خواتین کی بطور ووٹرز رجسٹریشن کیلئے سول سوسائٹی اور نادرا کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ،آج سے ملک کے 79اضلاع میں شروع ہونے والی مہم کے دورانْ80لاکھ کے قریب خواتین کو شناختی کارڈ بنانے اور بطور ووٹرز رجسٹریشن میں مدد دی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق آ ج سے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں خواتین کے بطور ووٹرز رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا ۔ مہم کے پہلے مرحلے کے طور میں ایسے اضلاع میں خواتین کو شناختی کارڈ بنانے اور بطور ووٹر رجسٹرڈ کرنے کا اغاز کیا جائے گا جہاں خواتین اور مرد ووٹرزکے درمیان بہت زیادہ فرق ہے مہم کا باقاعدہ آغاز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کریں گے مہم میں ملک کی سول سوسائٹی ،ڈونر ایجنسیاں اور نادرا حکام الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی ۔

خواتین ووٹرز

مزید : علاقائی