شنگھائی ، پاک بحریہ کے جہاز پر استقبالیہ تقریب، پاک چین دوستی کا کیک کاٹا گیا

شنگھائی ، پاک بحریہ کے جہاز پر استقبالیہ تقریب، پاک چین دوستی کا کیک کاٹا ...

شنگھائی (آئی این پی ) چین کی شنگھائی بندرگاہ پر لنگر انداز پاکستان نیوی کے بحری جہاز سیف پر استقبالیہ تقریب ہوئی۔ پاکستانی سفیر مسعود خالد ، رئیر ایڈمرل وانگ جیان شن اور کمانڈر کیپٹن شہزاد اقبال نے مل کر پاک چین دوستی کا کیک کاٹا ، تقریب میں حکومتی افسروں ، سفارتکاروں ، چا ئنیزنیوی کے سینئر افسروں اور پاکستانی کمیو نٹی شنگھائی کی کئی شخصیات نے شرکت کی۔پی این ایس سیف پانچویں پاکستان نیوی اور چاء ئنیز نیوی کی دو طرفہ سمندری مشقوں کے حوالے سے خیر سگالی اور مشقوں میں شرکت کے لءِے شنگھائی پہنچا ہے ۔ پی این ایس سیف کے کمانڈر نے اس موقع پر چائینز نیوی کی طرف سے پاکستان نیوی کے جہاز سیف اور اسکے عملے کے پر تپاک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان چین بحریہ کے دوستانہ تعلقات پر بات کی ۔ پاکستانی سفیرمسعود خالد نے کہا کہ یہ بندر گاہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جو آپس کے اعتماد ، برابری اور تعاون کی بنیاد ہے ۔

پاک چین

مزید : علاقائی