بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں 11 دہشتگرد گرفتار، گولہ بارود برآمد

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں 11 دہشتگرد گرفتار، گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور خفیہ اداروں کی کارروائی کے دوران 11 دہشتگرد گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں جاری ہیں اور قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران کالعدم جما عت کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ آپریشن کے دو ر ا ن برآمد ہونے والی آئی ای ڈیز ناکارہ بنادی گئی ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے ضلع کوہلو میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق لیویز اور حساس ادارے کے ا ہلکا روں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں آر پی جی سیون کے 181 راکٹ، 172 فیوز، 75 ایم ایم آر آر کی ایک گن اور 80 راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

فورسز کارروائیاں

مزید : علاقائی