سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں: عبدلغفور حیدری

سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں: عبدلغفور حیدری

تلہ گنگ (آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سی پیک کو ناکام کرنے اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی سازششیں کی جارہی ہیں جتنی قومی یک جہتی کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے اس سے قبل نہیں تھی عقیدہ ختم نبوت پر دینی قوتیں خاموش تماشائی نہیں بن سکتیں۔ جمعیت علماء اسلام،عقیدہ ختم نبوت اور دینی مدارس اور مساجد کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جے یو آئی (ف)پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار کے ہمراہ جامعہ بیت السلام سگھر تلہ گنگ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این اے حاجی عثمان بادینی ،ڈاکٹر محبوب حسین جراح،مفتی وقار احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری جامعہ بیت السلام کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیااورجامعہ کے آڈیٹوریم میں بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ ملک وبیرون ملک پیش کی جانیوالی رفاہی خدمات پر مبنی پریزینٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔اور جامعہ کے نظم وضبط کو سراہتے ہوئے اعلی تعلیم اور معیاری تربیت کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کیابعدازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے تشخص کو مٹانے اورمغربی تہذیب وکلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔دینی جماعتوں کے اتحاد سے قوم کو ایسی قیادت دینا چاہتے ہیں جو دیانتداری کے ساتھ پاکستان کو اس کے قیام سے ہم آہنگ کر سکتی ہو۔ دینی مدارس جو اسلام کے قلعے پاکستان کے آئین اور دستور کے مطابق اپنا دینی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔جمعیت علماء اسلام ہر ایسی سازش جو قومی یک جہتی کو سبوتاڑ کرتی ہو یا عقیدہ ختم نبوت اوردینی مدارس و مساجد کیخلاف سازشوں میں مصروف ہو ان کا ہر مقام پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

مزید : صفحہ آخر