ترک صدر کیخلاف بھی آف شور کمپنی سکینڈل سامنے آگیا، سب جھوٹ ہے: اردگان

ترک صدر کیخلاف بھی آف شور کمپنی سکینڈل سامنے آگیا، سب جھوٹ ہے: اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کیخلاف بھی آف شور کمپنی سکینڈل سامنے آگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے صدر رجب طیب اردوان کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ڈالرغیر قا نو نی طور پر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپوزیشن نے صدر کیخلاف مبینہ دستاویزی شواہد بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق بیلوے لمیٹڈ اور اردوان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان 15 ملین ڈالر کی مبینہ منتقلی کی گئی ہے۔ رہنما سی ایچ پی کا کہنا ہے رقم کی منتقلی کی 2 ہی و جو ہا ت ہوسکتی ہیں جن میں منی لانڈرنگ یا پھر ٹیکس چوری شامل ہیں۔ترک صدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے سی ایچ پی کے نمائندے جھوٹے اور یہ دستاویزات بھی جعلی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -