حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد ہو سکتاہے ، مشرف

حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد ہو سکتاہے ، مشرف

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت نہیں، جمہوریت اور آئین کو ریاست کے لئے قربان کیا جاسکتا ہے۔ 2018 ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ،ملک کو اس وقت چنی ہوئی قومی حکومت کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی ضرورت ہے۔ اس وقت سلیکشن کے ذریعے چنی ہوئی قومی حکومت پاکستان کی ضرورت ہے۔ میں جمہوریت کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت نہیں، جمہوریت اور آئین کو ریاست کیلئے قربان کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید پر پابندی عالمی دباؤ سے متاثر ہوکر لگائی گئی۔ مجھے حافظ سعید اور لشکر طیبہ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، حافظ سعید کے بارے مین امریکی مطالبہ نظر انداز کرنا چاہیے ۔ حافظ سعید کو 2018 ء کے الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ آئندہ انتخابات میں حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد ہو سکتاہے جماعتہ الدعوہ اور لشکر طیبہ مفاد عامہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

مشرف

مزید : علاقائی