قصور، عید میلا دالنبی ؐکے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد

قصور، عید میلا دالنبی ؐکے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد

قصور(بیورو رپورٹ ) ڈسڑکٹ جیل قصور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی ہدایت پر عید میلا دالنبی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قرآن خوانی اور اسیران کوناشتہ بھی دیا گیا۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں ڈاکڑعبد السلام عارف اے ڈی سی جی قصور اسیران سپرنٹنڈنٹ جیل شاہد ریا ض خان نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حق نواز سپرنٹنڈنٹ محمد سلطان نے اسیران میں مٹھائی تقسیم کی ثناخواں رسول نے نذرانہ عقیدت پیش کیاشاہد ریا ض خان سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیارے آقا ؐکی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اس پر عمل کر کے ہم اپنی دُنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں جیل کو بہترین جھنڈیوں لڑیوں برقی قمقوں سے سجایاگیا تھا ۔اور بلڈنگ پر ڈزائننگ کی گئی ۔ہو ا میں غبارے بھی چھوڑے گئے اسیران میں مٹھائی کے علاوہ مرغ بریانی برفی جلیبی اوردہی بھی تقسیم کی گئی۔

مزید : علاقائی