نواب ٹاؤن: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ،4 نوجوان زخمی

نواب ٹاؤن: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ،4 نوجوان زخمی

لاہور(خبرنگار) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں کرکٹ میچ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں فخر بھٹی اور محسن وغیرہ کو جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن سے چند گز کے فاصلے پر گزشتہ روز محلے کے نوجوان کرکٹ میچ کھیل رہے تھے کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فخر بھٹی اور محسن علی وغیرہ چار نوجوان شدیدزخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال میں داخل کروا دیا اور ان ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ آپس میں رنجش کا لگتا ہے تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی