قلعہ گجر سنگھ: ’’شیر جوانوں‘‘ کا ریڑھی بانوں پردھاوا

قلعہ گجر سنگھ: ’’شیر جوانوں‘‘ کا ریڑھی بانوں پردھاوا

لاہور(خبر نگار)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں شیر جوانوں نے ریڑھی بانوں پر دوسرے روز بھی دھاوا بول دیا۔ متعدد ریڑھی بانوں کو اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔واقعہ کے خلاف ریڑھی بان دوسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے۔ اور علامہ اقبال روڈ بلاک کر کے پولیس کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال روڈ پر بوہڑھ والا چوک کے قریب پولیس کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن کیا جس پر پولیس کے اہلکاروں کا ایک ریڑھی بان کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔اور اہلکاروں نے ریڑھی بانوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا جس پر متعدد ریڑھی بان پولیس کے رویہ کے خلاف پر سراپا احتجاج بن گئے اور علامہ اقبال روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پرریڑھی بانوں نے کہا کے پولیس کلچر کی بہتری کے لئے پولیس یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کے رویہ میں ذرا بھر بھی تبدیلی نہ آئی ہے۔ واقعہ پر ایس پی سول لائن علی رضانے نوٹس لے لیا اور متعلقہ اہل کاروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ غلام دستگیر خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے قلعہ گجر سنگھ سرکل میں واقع شاہراہوں ،سڑکوں اور چوراہوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا گیا ہے جس کے دوران ریڑھی بانوں کو بھی سڑکوں سے ہٹایا گیا اور اس دوران اہلکاروں اور ریڑھی بانوں کا آپس میں معمولی جھگڑا ہوا ہے جو کہ گزشتہ دو دنوں سے ریڑھی بانوں کو سڑکوں ریڑھیاں لگانے سے منع کیا جارہا ہے اس دوران اہلکاروں نے رہڑھی بانوں کی معمولی ڈانٹ ڈپٹ کی جس کو ری

مزید : علاقائی