عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ، اس سے کوئی نہیں روک سکتا : نواز شریف

عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ، اس سے کوئی نہیں روک سکتا : نواز شریف
 عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ، اس سے کوئی نہیں روک سکتا : نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان جاتی امرا میں ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے صدر اور بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی 2گھنٹے سے زائد تک ون آن ون ملاقات‘جاوید ہاشمی کی (ن) لیگ میں شمولیت ‘ آئندہ عام انتخابات، ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے، عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر اہم ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی جبکہ نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کیلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جاتی امراء میں ہونیوالی ملاقات کے دوران آج اسلام آباد میں ہونے والی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے گیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کیلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ہے اور میاں شہبا زشر یف سے ملاقات کے دوران نوازشر یف نے کہا کہ ہم آئین وقانون اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ہم نے پہلے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کر یں گے عوام کی حقوق اور انکی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔
نوازشہباز ملاقات



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں درپیش چیلنجز اور سیاسی صورت حال سے نمٹنے کے ساتھ پارٹی کے مستقبل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دییگئے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، چوہدری نثار، رانا ثناء اللہ بھی موجود ہوں گے۔ اسحاق ڈار سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کے سیاسی سفر اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں کل دوپہر ساڑھے 12 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم نواز شریف کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی منگل کو لندن روانگی کا بھی امکان ہے۔
سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی

مزید :

صفحہ اول -