ڈسٹرکٹ کونسل ہال ننکانہ میں سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد

ڈسٹرکٹ کونسل ہال ننکانہ میں سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ کونسل ہال ننکانہ صاحب میں گزشتہ روز سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب محمد طاہر ملک، ضلعی وائس چیئرمین رائے محمد منشاء خاں کھرل، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سید نجف علی شاہ سمیت یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے عملہ و افسران، ملک کے نامور نعت خواں حضرات، قاری حضرات، علماء کرام اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں علماء کرام نے حضرت محمد(ﷺ) کی شان بیان کی جبکہ قاری حضرات اور نامور نعت خواہان حضرات نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے عاشقان رسول(ﷺ) کے دلوں کو منور کیا تقریب کے اختتام پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب محمد طاہر ملک کی طرف سے قاری اور نعت خواہان سمیت دیگر میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید : علاقائی