بھارتی فورسز کی موجودگی میں بڈگام میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے

بھارتی فورسز کی موجودگی میں بڈگام میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی زور زبردستی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ایک ہفتے کے دوران وادی میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے جانے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں قابض فورسز کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ میچ کے اختتام پر کشمیری نوجوان میدان میں آئے اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھا تھا اور وہ بے خوف ہو کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہے۔دھونی کے مقبوضہ کشمیر گراؤنڈ پہنچنے پر بوم بوم آفریدی کے نعرے بھی لگ گئے ،قابض فورسز نوجوانوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روکنے میں ناکام رہیں اور نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا۔
جیوے جیوے پاکستان