رینجرزنے جعلی اسلحہ لائسنس بنانیوالے ملزم فیضان کو پولیس کے حوالے کر دیا

رینجرزنے جعلی اسلحہ لائسنس بنانیوالے ملزم فیضان کو پولیس کے حوالے کر دیا

کراچی (آئی این پی ) رینجرزنے جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گرفتارملزم فیضان کو پولیس کے حوالے کر دیا،فیضان رضوان چھوٹونامی ملزم کافرنٹ مین ہے، گینگ کاسرغنہ رضوان عرف چھوٹومفرور ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر سندھ پولیس کے 7 اہلکاروں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور مہریں برآمد ہوئی تھیں،دیگر 7ملزمان تاحال رینجرزکی حراست میں ہیں۔

رینجرز

مزید : کراچی صفحہ اول