کوٹ ادو:محبت ہو تو ایسی ،شوہر کی جدائی کے 22گھنٹے بعد بیوی بھی چل بسی

کوٹ ادو:محبت ہو تو ایسی ،شوہر کی جدائی کے 22گھنٹے بعد بیوی بھی چل بسی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والے میاں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

بیوی ،خاوند کے مرنے کے 22گھنٹے بعد جدائی کا صدمہبرداشت نہ کرنے والی بیوی بھی چل بسی،’’محبت ہو تو ایسی‘‘میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے اکاؤنٹس افیسر محمد یوسف جمال ،افیسر پاکستان اےئر فورس محمد یونس کے والد ملک عمر دین 85سال کی عمر میں گزشتہ سے پیوستہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ 80سال کی عمر میں جدائی کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے 22گھنٹے بعد وہ بھی اللہ کو پیاری ہوگئی،مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مدرسہ مظاہرالعلوم میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ،چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،کونسلرچوہدری عبدالوحیدسمیت سیاسی سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ ،میونسپل کمیٹی کے افسران،ملازمین ،ڈاکٹرز ،اساتذہ،ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر