ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، لُڈن میں ورثاء کا احتجاج

ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، لُڈن میں ورثاء کا احتجاج

وہاڑی، بوریوالا، لُڈن، شاہ جمال، کوٹ سلطان (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 سالہ بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے لڈن میں سڑک کنارے سے راہگیر کو کچلنے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پر ورثاء کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اس سلسلہ میں وہاڑی، بوریوالا اور لڈن سے نمائندگان کیمطابق نواحی علاقہ لڈن بوریوالہ روڈ کچی پکی کے قریب تیز رفتار ڈائیو نے بے قابو ہو کر سا ٹھ سالہ بزر گ اور بھینس پر چڑھ گئی جسکے نیچے آکر ساٹھ سالہ بزرگ منظور احمد اور بھینس موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ ڈائیو کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، واقعہ کے خلاف ورثاء نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا جس پر پو لیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی جنہو ں نے کا رروائی کی یقین دہانی کرواتے ہو ئے ڈائیو کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور روڈ کھلوا دیا گیا ہے شاہجمال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق تیز رفتار موٹر سائیکل پھٹے کی زد میں آ کر چار سالہ بچہ جاں بحق،ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر سابق کونسلر سمیت تین افراد شدید زخمی دو نشتر ریفر۔کنیرے والا کے مقام پر رفیق ساغر کا چار سالہ بچہ احمد رفیق روڈ کنارے کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار لوڈر موٹر سائیکل پھٹہ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا اسی طرح رسم منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیئے سابق کونسلر یو نین کونسل شاہ جمال شیخ محمد شفیع اپنے عزیز بشیر احمد اور اس کی بیٹی کار میں سوار جا رہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے بشیر احمد اور اس کی 22سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ریفر کر دیا گیا جبکہ کار تباہ اور شیخ محمد شفیع بھی زخمی ہو ئے جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں طبی امداد دی گئی۔ کوٹ سلطان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق موٹر سائیکل سوار کی اونٹ ریڑھے سے ٹکر ،20سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ،تفصیل کے مطابق موضع علی دستی کے رہائشی نور محمد کا بیٹا 20سالہ محمد ہاشم موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چکنمبر160ٹی ڈی اے جا رہا تھا کہ سامنے سے آتے ہوئے اونٹ ریڑھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر