غازی علم دین شہید کا109واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

غازی علم دین شہید کا109واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) عاشق رسولؐغازی علم دین شہید کا109واں یوم پیدائش آج پیرکومنایا جائے گا ۔ حرمت رسول ؐ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کے یوم ولادت کے موقع پر جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مختلف اجتماعات میں عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ حرمت رسول ؐ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عاشق رسول ؐ غازی علم دین 4دسمبر1908ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔غازی علم دین نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔

زی علم دین شہید

مزید : کراچی صفحہ اول