انتقام کی نہیں تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں،چوہدری افتخار نذیر

انتقام کی نہیں تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں،چوہدری افتخار نذیر

جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ انتقامی سیاست کی بجائے تعمیر ی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،عوام کو(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

گھر کی دہلیز پر سوئی گیس جیسی قدرتی نعمت پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،چک نمبر139دس آر( جدید) کو 7کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کرکے عوامی وعدہ وفاء کردیا ہے،الیکشن 2018سے قبل اپنے حلقہ کے ہر گھر کے اندر تمام بنیادی سہولیات فراہمی کی ہر ممکن کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر139دس آر (جدید ) میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم نعرے لگانے کی بجائے عملی کاموں کی سیاست پر عمل پیرا ہیں،اس موقع پر رانا محمد سلیم،رانا ظفر اقبال نے کہا کہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر،حاجی عطاء الرحمن،چوہدری ضیاء الرحمن کی طرف سے چک 139دس آر کو قدرتی نعمت کا تحفہ دینے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں،اس موقع پر ایم این اے چوہدری افتخار نذیر،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن،چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن ،چوہدری خالد مسعود آرائیں،شہزاد فیصل آرائیں نے سوئی گیس کی شمع جلا کر باقائدہ سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے دعائے خیر مانگی،ایم این اے افتخا ر نذیر نے گرلز پرائمری سکول چک 139کو مڈل اور ہائی کا درجہ دلوانے کا بھی اعلان کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی عطاء الرحمن،چوہدری خالد مسعود آرائیں،چوہدری شہزاد فیصل،رانا ظفر اقبال،رانا محمد اسلیم،رانا دلشاد کونسلر،رانا محمد شکیل،مہر اسلم مہار،فیاض حسین چٹھہ،چیئرمین امانت علی،رانا عمر دراز،الطاف ڈانگرہ،رانا عباد علی،شاہد صدیق،،محمد قاسم سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر