بھارتی فوج کی شیلنگ سے شہید نائیک جمعہ خان بگٹی کی نماز جنازہ ایف سی اسٹیڈیم سوئی میں ادا کی گئی

بھارتی فوج کی شیلنگ سے شہید نائیک جمعہ خان بگٹی کی نماز جنازہ ایف سی اسٹیڈیم ...

سوئی (این این آئی ) ایل او سی میں انڈین فوج کے شیلنگ سے شہید ہونے والے 47 بلوچ رجمنٹ کے نائیک جمعہ خان بگٹی کی نماز جنازہ ایف سی اسٹیڈیم سوئی میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر محمد قذافی ،کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبیدالرحمن قاسم ،ونگ کرنل سرناز ،ایس ایم عابد علی کے علاوہ شہید کے عزیزواقارب ، عسکری و سول حکام، عوامی نمائندے ، قبائلی عمائدین جن میر فقیر محمد مسوری ،وڈیرہ محمد جان موندرانی ،وڈیرہ شاہ مراد مسور ی ،وڈیرہ منظور احمد ،میر کابل خان مسوری ،اسٹنٹ کمشنر سوئی سیف علی خان اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی شہید جمعہ بگٹی کی تدفین سوئی کے مقامی قبرستان عنایت شاہ میں فوجی.عزاز کے ساتھ کردی گئی شہید نے سوگوارن میں ایک بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔شہید کا ایک بھائی بلوچستان پولیس میں ہے اور جمعہ خان کے والدین بہت ضعیف ہیں ۔اس کے بھائی کا کہنا تھا ہمیں اپنے بھائی پر فخر ہے کہ اس نے اپنے ملک کے خاطر جان دیا ہے ۔

بھارتی فوج

مزید : کراچی صفحہ اول