خواتین کے لئے شناختی کارڈ،انتخابی فہرستوں میں نام شامل کرنے کی مہم کا آغاز آج ہو گا

خواتین کے لئے شناختی کارڈ،انتخابی فہرستوں میں نام شامل کرنے کی مہم کا آغاز ...

اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن آج سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ کے حصول اوران کا نام بطور ووٹر انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی مہم کا باضابطہ آغاز کررہا ہے،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا مہم کاباقاعدہ افتتاح کریں گے، مہم اپریل 2018ء تک جاری رہے گی۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے افتتاح کے بعد جن خواتین کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے کی باقاعدہ مہم کا آغاز ہوجائے گا۔

شناختی کارڈ

مزید : پشاورصفحہ آخر