قومی وطن پارٹی نے انجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن کی حمایت کر دی

قومی وطن پارٹی نے انجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن کی حمایت کر دی

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ ) قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر وائس چیئر مین محمد ابرار خان یوسفز ئی نے ٹی ایم اے کے ٹیکسوں کے نفاذ اور انتظامیہ کے بھاری جرمانوں کے خلاف انجمن تاجران کی کل ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری کے ساتھ مل کرکسی بھی قر بانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ آئینی و قانو نی طور پر ٹیکس فری زون ہے اور ٹی ایم اے سمیت کو ئی بھی محکمہ تاجروں سے کسی بھی قسم کے ٹیکس کے حصول کا مجاز نہیں انھوں نے کہاکہ غربت و پسماند گی کے مارے اور دہشت گردی وسیلاب اور زلزلے کے ستائے عوام پر مختلف ٹیکس وفیسوں کا نفاذ نہ صرف ظلم و زیادتی کے مترادف ہے بلکہ غیر قانو نی اقدام بھی ہے انھوں نے کہاکہ ایک طرف ملاکنڈ انتظامیہ بلا وجہ بھاری جرمانے عائد کر رہی جبکہ ٹی ایم اے نے بھی ٹیکس کا اعلان کر کے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے عوام اور خصو صا تاجر برادری میں سخت بے چینی واشتعال پایا جاتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر