جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا‘ امجد علی خان

جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا‘ امجد علی خان

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،عوام اشتہاری اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کرے،پولیس عوام کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی کر گی۔ پولیس اپریشن بالائی پہاڑی علاقوں تک وسیع کردیا گیا ہے۔ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر ادھوری ہے ۔ایک ہفتہ کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ گرفتار کردی ۔مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برامد کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار سرکل پولیس افسر الپوری امجدعلی خان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ا لپوری سرکل اورنواحی پولیس کا سرچ سٹرائیک اپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد مشتبہ گرفتار کر دئے گئے ہیں۔دوران اپریشن مختلف علاقو ں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برامد کئے گئے ۔سرکل پولیس افسر نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن کا اغاز کیاجس میں سکولوں کا دورہ بھی کیا ،سیکورٹی چیک کی اور چوکیداروں کو سخت احکامات جاری کر دئے گئے جبکہ غیرقانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اناڑی اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ امجد علی خان نے کہا کہ اناڑی اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف عوام نشاندہی کرے پولیس بھرپور کارروائی کرے گی،کسی سے بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر