مرکزی مومند ادبی ٹولنہ کابینہ کے انتخابات مکمل، جمیل گل جمیل صدر منتخب
مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، مرکزی مومند ادبی ٹولنہ کابینہ کے انتخابات مکمل۔ جمیل گل جمیل صدر، گل حبیب بشر جنرل سیکرٹری اور مولانا عبدالمنان طالب سنگر سر پرست اعلیٰ منتخب۔ تیسری سالگرہ کے موقع پر پروفیسر آباسین یوسفزئی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ مہمند ایجنسی میں نوجوان اور نچھلے سطح کے شعراء کی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کیلئے تنظیمی سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حجرہ حسن رضا رضا مرحوم یکہ غنڈ میں تقریب کے شرکاء سے مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں شعراء اور ادبی تنظیموں کی سرپرستی کرنے والے کرکزی مومند ادبی ٹولنہ کی کابینہ کے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہو گئے۔ جس کے مطابق تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالمنان طالب سنگر ، جمیل گل جمیل صدر، دلاور غرسنے سینئر نائب صدر، گل حبیب بشر جنرل سیکرٹری اور دیگر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ مرکزی مومند ادبی ٹولنہ کے انتخابات کے موقع پر تنظیم کا تیسر ا سالگرہ بھی یکہ غنڈ کے شاعر حسن رضا رضا مرحوم کے حجرے میں منایا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی مشہور شاعر و ادیب آباسین یوسفزئی تھے۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں مہمند ایجنسی کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آباسین یوسفزئی، جاندار شاہ جلبل، یاسر علی یاسر، فطرت بونیرے، مولانا عبدالمنان سنگر اور ملک جاوید خان نے خطاب کرتے ہوئے مہمند ایجنسی کے شعراء کے جاندار کردار پر تفصیلی رشنی ڈالی اور ادبی میدان میں ان کی صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے مرکزی مومند ادبی ٹولنہ کو مہمند ایجنسی کے دور دراز علاقوں اور مختلف تحصیلوں کے شعراء اور ادبی تنظیموں کا فعال پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہمند ایجنسی کے جوانوں میں بے پناہ شاعرانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہے۔ مگر سر پرستی اور حوصلہ آفزائی نہ ہونے سے عملی میدان میں پیچھے رہ گئے۔ اب گزشتہ تین سالوں سے علاقائی ادبی تنظیموں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ کئی غریب شعراء کی کتابیں سرکاری طور پر چھاپے گئے۔ نو منتخب صدر جمیل گل جمیل نے عزم کا اظہار کیا کہ پولیٹیکل انتظامیہ اور ایجنسی سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاؤن سے تنظیم کو مزید فعال بنا کر مقامی شعراء کو اپنی اہلیت اور صلاحیت ثابت کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرینگے۔