پشاور ،وارڈن نے سائیکل چلاتے ہوئے فون سننے پر شہری کا چالان کر دیا

پشاور ،وارڈن نے سائیکل چلاتے ہوئے فون سننے پر شہری کا چالان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں ٹریفک وارڈن نے انوکھا کارنامہ سر انجام دے دیا ،سائیکل چلاتے ہوئے فون سننے پر وارڈن نے شہری کا چالان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ پشاور میں پیش آیا ہے ۔آپ نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان تو سنے ہی ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے کوئی اس چالان کا شکار بھی ہوا ہو ۔مگر پشاور کے ٹریفک وارڈن نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے سائیکل سوار کا چالان کر دیا ۔سائیکل سوار پشاور کی سڑکوں پر گھومتا پھرتا اپنا فون سننے میں مگن تھا کہ ٹریفک وارڈن نے اسے روک لیا ۔شروع میں تو سائیکل سوار سمجھ ہی نہ سکا کہ اسکو روکنے کا مقصد کیا ہے مگر ٹریفک وارڈن نے اسے کہا کہ تم سائیکل چلاتے ہوئے فون سن رہے تھے اس لیے اب تمہارا چالان کیا جائے گا ۔شہری نے وارڈن کو بہتیرا سمجھایا کہ سائیکل
پر فون سننے پر چالان کب سے ہونے لگا لیکن وارڈن نے سائیکل سوار کی ایک نہ سنی اور چالان اسکے ہاتھوں میں تھما دیا۔
وارڈن