غیر قانونی اور بے انصافی پر مبنی اقدام کے خلاف ماپا تنظیم سراپا احتجاج

غیر قانونی اور بے انصافی پر مبنی اقدام کے خلاف ماپا تنظیم سراپا احتجاج

بخشالی(نمائندہ پاکستان)مردان کے ضلعی حکومت کے سائن بورڈ ہٹانے ،گرانے کے غیر غیر قانونی اور بے انصافی پر مبنی اقدام کے خلاف ماپا تنظیم سراپا احتجاج ،اقدام کا مقصد ایڈورٹائزایسوسی ایشن کے بچوں کے منہ سے نوالہ چین لینا ہے ،احتجاجی ایلی سے مردان ایڈورٹائزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کے سائن بورڈ ہٹانے گرانے کے غیر منصفانہ اقدام کے خلاف مردان ایڈورٹائزاینڈ پینٹرز ایسوسی ایشن نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اس سلسلے میں نہر چوک میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے چیئرمین مولانا عبدالناصر ،صدر شیر شاہ ،سنیئر نائب صدر اشرف علی اور جنرل سیکرٹری حاجی بختیار اور دیگر نے کہا کہ آج کل ایڈورٹائز منٹ اور اشتہار بازی تمام معاشی سرگرمیوں کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور تمام کاروباری سرگرمیوں کا دارومدار اس شعبہ سے وابستہ ہے نیز ایڈورٹائزمنٹ کے شعبے سے ضلع بھر میں ہزاروں افراد وابستہ ہیں جسے نہ صرف ان کے گھروں کا چولہہ جلتاہے بلکہ سرکاری خزانے کو قابل ذکر ریونیو بھی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے قانونی قانونی راستہ اختیار کیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم نامے کو پاوٗں تلے روند کر ثابت کر دیا کہ انصاف کے دور حکومت میں بھی عوام الناس انصاف کو ترس چکے ہیں انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہسے اپیل کی کہ وہ خوش کے ناخن لیں بصورت دیگر کالج چوک نوشہرہ روڈ پر زبردست دھرنا دیا جائے گا اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر