بخشالی آر ایچ سی ہسپتال پر تعمیراتی کا مسلسل التوا کا شکار

بخشالی آر ایچ سی ہسپتال پر تعمیراتی کا مسلسل التوا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخشالی (نمائندہ پاکستان)بخشالی آر ایچ سی ہسپتال پر تعمیراتی کا مسلسل التوا کا شکار،صوبائی حکومت کے بلند بانگ دعووٗں کے باوجود بخشالی آر ایچ سی کھنڈر نما بلڈنگ کا منظر پیش کر رہا ہے ،عوام معمولی معمولی بیماریوں کے سلسلے میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،تفصیلات کے مطابق بخشالی پی ایچ یوکو گزشتہ دور حکومت میں رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دیا گیا لیکن بلڈنگ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے کے بعد عمارت پر کام کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا جو کہ تا حال التوا کا شکار ہے جس کے نتیجے میں اہلیان بخشالی کا آر ۔ایچ ۔سی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا اور یہاں کے عوام آج بھی معمولی معمولی بیماریوں کے سلسلے میں مردان شہر اور دور دور کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور اکثر مریض راستہ ہی میں دم توڑ جاتے ہیں جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کھبی انصاف صحت کارڈ ،کبھی صحت کا انصاف اور کبھی بدل بدل رہا ہے خیبر پختون خوا کے کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو سبز باغ دکھاتے ہیں کیونکہ ان نعروں کی حقیقت تب سمجھ میں آتی ہے جب بخشالی آر ۔ایچ ۔سی کی طرح ان کے کھوکھلے منصوبوں کو حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے اس سلسلے میں اہلیان بخشالی کا وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور وزیر صحت شہرام ترکئی سے پرزور مطالبہ ہے کہ ان کے اس دیرینہ مسئلے پر ہمدردانہ غور کرکے اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔