پاکستان میں سپر مون آج تک جاری رہے گا

پاکستان میں سپر مون آج تک جاری رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سپر مون(آج) پیر تک جاری رہے گا ۔ڈائریکٹر سپا رکو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سپر مون پیر تک جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کا پہلا سپر مون ہے جبکہ تین ماہ کے دوران تین سپر مون ہوں گے جو غیر معمولی بات ہے۔ چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے، اس سے قبل سپر مون گذشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا ٗجو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔محققین کے مطابق سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد جب سپر مون واضح ہوتا ہے تو وہ آسمان کو روشن کردیتا ہے اور یہ وقت دیکھنے والوں کی زندگی کے لیے بھی خوش آئند مانا جاتا ہے۔
سپر مون