تیسرا خیبرپختونخوا جوجتسو مارشل آرٹ مقابلے پشاور نے جیت لئے

تیسرا خیبرپختونخوا جوجتسو مارشل آرٹ مقابلے پشاور نے جیت لئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر) تیسرا خیبرپختونخوا انٹر ڈویژنل جوجتسو مارشل آرٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ پشاور ڈویژن نے سات گولڈ جیت کر 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، کرک نے دو سلور اور چار براؤنز میڈلز کے ساتھ 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ہزارہ ڈویژن نے تین سلور اور ایک براؤنز میڈلز جیت کر 35 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل وصدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرہ محمد فراز خان ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، کراٹے کے نامور کھلاڑی وکوچ پاکستان کراٹے فیدڑیشن،سیکرٹری صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن سیف گیمز گولڈمیڈلسٹ خالد نور،جوڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہ فیصل،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیاز سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ صوبائی جو جتسو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ خیبرپختونخوا جو جتسو مقابلوں میں -50kg میں دیر کے شیر حسیب نے گولڈ، ایبٹ آباد کے ریحان نے سلور ، کرک کے خارث اور مردان کے احمد نے براؤنز میڈل حاصل کئے ، -56kg میں پشاور کے خیال محمد نے گولڈ ، ایبٹ آباد کے حذیفہ نے سلور ، کرک کے صبور اور دیر کے الطاف نے براؤنز میڈلز جیتے ۔ -62kg میں پشاور کے عامر خان نے گولڈ ، کرک کے طارق حسیب نے سلور ، دیر کے ساجد علی اور پشاور کے عمر خان نے براؤنز میڈلز حاصل کئے ۔ -69kg میں پشاور رفاق نے گولڈ ، دیر کے حمزہ نے سلور ، کرک کے حبیب نور اور پشاور کے وقاص نے براؤنز میڈل اپنے نام کئے ، اسی طرح -77kg میں پشاور کے رفاق نے سونے ، ایبٹ آباد کے رئیس نے چاندی ، پشاور کے جنید اور کرک کے فواد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ -85kg میں کرک کے عبدالصمد نے گولڈ، پشاور کے زبیر نے سلور ، مردان کے ابوبکر اور ایبٹ آباد کے احسن نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فراز خان نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صوبائی جوجتسو ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اس قسم کی ایونٹس میں اپنی شرکت یقینی بنائے ، انہوں نے کہا کہ آگلے سال پشاور میں منعقدہ انٹر پراونشل گیمز میں تمام فاتح کھلاڑیوں کو میڈلز کے ساتھ ساتھ کیش انعامات بھی دیئے جائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر