وزیراعلی سندھ نے سندھی ثقافتی دن خصوصی افراد کے ساتھ منایا

وزیراعلی سندھ نے سندھی ثقافتی دن خصوصی افراد کے ساتھ منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھی ثقافتی دن اتوارکو وزیراعلی ہاؤس میں خصوصی افرادکے ساتھ منایا۔ وزیراعلی ہاؤس اتوارکو ایک سادہ لیکن دلکش اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افرادسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سندھ کی ثقافت کا دن ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کا بین الاقوامی دن بھی دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، لہذا میں نے سندھ کی ثقافت کا دن وزیراعلی ہاؤس میں آپ لوگوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ آپ میرے لیے اہم ہو اور میں آپ لوگوں کے لئے ملازمتوں کی فراہمی اور آپکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انہوں سندھی ٹوپی اورر اجرک پہنائے اور ان کی تواضح مٹھائیوں اور جوس کے ساتھ کی۔ خصوصی افراد نے اپنے بھرپور پیار کے ساتھ وزیراعلی سندھ کو پھول پیش کئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ پریس کلب کے پاس سڑکوں پر ثقافتی لباس میں ملبوس ہوکر رقص اور ثقافتی گیت گا رہے ہیں جب کہ آپ لوگ ثقافتی دن وزیراعلی ہاؤس میں منا رہے اور مجھے یہاں پر آپ لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے قومی اخبارات کے ذریعے خصوصی افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں اور میں آپ سب لوگوں کو مشورا دوں گا کہ آپ یہ درخواستیں دیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور انہوں نے کہا کہ آپکے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ۔ خصوصی افراد نے اس موقع پر جیئے بھٹو اور جیئے مراد علی شاہ کے نعرے لگائے۔