کراچی ،سینٹرل جیل سے قیدی فرار کرانے والے دو سہولت کار بے نقاب

کراچی ،سینٹرل جیل سے قیدی فرار کرانے والے دو سہولت کار بے نقاب

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی کی سنٹرل جیل سے قیدی ممتاز عرف فرعون اور احمدعرف منا کو فرار کرانے والے دو سہولت کار بے نقاب ہو گئے ہیں۔دونوں دہشت گردوں کے فرار میں ساتھی ملزموں اظہر اور زبیر نے اہم کردار ادا کیا ۔ دونوں کی جیل میں ہی مفرور قیدیوں سے ملاقات ہوئی تھی ۔ بعد میں اظہر اور زبیر ضمانت پر رہا ہوگئے ۔ دہشت گردوں کو جیل کے سپاہی سعید اور عطا نے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا ۔ اظہرالدین اور زبیرغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزم میں گرفتارہوئے تھے۔سینٹرل جیل میں دونوں کی ملاقات فرعون اور منا کے ساتھ ہوئی۔ انہوں نے دونوں قیدیوں کوفرار کروانے کی منصوبہ بندی کی۔دونوں قیدیوں کے فرار کے بعد اظہر الدین اور زبیر ضمانت پر سینٹرل جیل سے رہا ہو ئے ۔سی ٹی ڈی نے دونوں ملزموں کا ڈیٹا حاصل کر لیاہے۔اس اہم کیس میں جیل کے 10 سے زائد اہلکارگرفتار ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول