دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مولانا احمد لدھیانوی
سمندری(نامہ نگار) زرعی یونیورسٹی پشاور پر دہشت گرد وں کا حملہ، تعلیمی نظام پرحملہ ہے دہشت گردوں کا اسلام اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اس حملے کی پرزور مذمت کیساتھ سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو بڑی تباہی اور نقصان سے بچا لیا ہے ان خیالات کا اظہار قائداہلسنت مولانا احمد لدھیانوی نے انجینئرطاہرمحمود سے فون پر کیا انہوں نے کہا ملک دشمن قوتیں حالات خراب کرنے کیلئے ایک بارپھرسرگرم ہوچکی ہیں افغانستان اور انڈیامیں دہشت گردوں کے اڈے ہیں جہاں سے پاکستان کے خلاف مکروہ سازشیں ترتیب دی جاتی ہیں ، اس بارے آرمی چیف کو سخت لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،انہوں پشاور زرعی یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طلباء اور ملازمین کے لیے دعائے مغفرت کی اورزخمیوں کی صحت، تندرستی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت ملک میں قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کو جس انداز میں ہینڈل کیا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے ،اگر سکیورٹی فورسز دھرنے کے معاملات میں بروقت مداخلت نہ کرتیں تو بہت بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ۔
احمد لدھیانوی