سندھ کا ثقافتی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

سندھ کا ثقافتی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں اتوار کو سندھ کا ثقافتی دن(سندھی ٹوپی، اجرک )بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر کراچی میں بھی مختلف سیاسی و سماجی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جلسے جلوس اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ ٹوپی اور اجرک ڈے کے موقع پر نوجوان بچے، خواتین اور بزرگ سندھی ٹوپی اور اجر ک پہنے کر ثقافت کے رنگ نمایاں کیئے اور کراچی پریس کلب کے باہر اس سلسلے میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل اور دیگر نکالی گئی ریلیوں نے شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے باہر گلوکاروں ، فنکاروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سندھی لوک فنکاروں نے گیت پیش کیے، خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے ثقافتی رقص کرکے اپنی دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔ثقافت کا دن منانے کا مقصد سندھی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے،شرکاء نے کہاکہ سندھی ٹوپی اور اجرک کی تاریخ برسوں پرانی ہے،یہ سندھ کی ثقافت کی عکا س بھی ہے اورسندھ کے عوام کا فخربھی، جس طرح مقامی زبان اور لباس ہر علاقے کی پہچان ہوتی ہے۔ اسی طرح سندھی ٹوپی اور اجرک برسوں سے صوبہ سندھ کی پہچان ہے اسی لئے سندھ کے لوگ سندھی ٹوپی اور اجرک ساراسال خریدتے بھی ہیں اوراپنے پہناوے میں اسے خاص اہمیت بھی دیتے ہیں۔ادھرتحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کراچی پریس کلب پہنچی جہاں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے صحافیوں اور شہریوں میں یوم ثقافت کے دن کو منانے کی شروع مٹھائیاں تقسیم کرنے سے کی، اور کاروان سندھ بس میں ریلی کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں گئے جہاں پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ثقافت ہے جس ہم منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے کلچر کو اجاگر کیا جائے اور ان آج کے دن پر عمران خان نے پوری سندھی قوم کو ثقافت دن منانے پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو نیا سندھ بھی بنانا ضروری ہے، کیوں کہ اس وقت سندھ میں کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کو برباد کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے، شہریوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، انہوں نے کہ ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ سندھ کی ترقی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے 25دسمبر کو عمران خان سندھ آرہے ہیں صوبہ سندھ کے بڑے شہر کراچی میں بہت بڑا جلسا منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ سے پیار ہے ہم مرجائیں گے سندھ اور سندھ کی غریب عوام کو کو ان کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا سندھ خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال ہوگا، ہم سندھ کی عوام کو ایسا پروگرام دیں گے جس سے سندھ مالا مال ہوجائیگی عوام خوشحال ہوجائے گی۔