حمزہ شہباز کا آنکھ سے محروم ہونے والے پولیس کمانڈوکا اپنی جیب سے علاج کرانے کا اعلان

حمزہ شہباز کا آنکھ سے محروم ہونے والے پولیس کمانڈوکا اپنی جیب سے علاج کرانے ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن میں آنکھ سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکار اسرار تنولی کا علاج اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے دوران ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کئے گئے آپریشن کے دوران دھرنا مظاہرین کے پتھراؤسے پولیس کا ایک بہادر کمانڈوآنکھ سے محروم ہو گیاتھا،گزشتہ روز نجی ٹی وی پر ویڈیو چلنے کے بعد رکن قومی اسمبلی حمزہ نے پولیس اہلکارکا علاج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرارتنولی کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اوران کے علاج کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔

حمزہ شہباز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر