اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو نوازشریف کے نیب ریفرنسز کے بعد سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کی ،دوران سماعت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی،صفائی اسحاق ڈار نے عدالت کو بتایا کہ اسحا ق ڈاراگلے ہفتے ایم آرآئی کرائیں گے،عدالت چاہے توبرطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ اسحاق ڈارکامعائنہ کرسکتاہے۔

اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارکوبیماری کاعلم نہیں توبیرون ملک کیوں گئے؟،اسحاق ڈارجان بوجھ کرمفرورہیں،اشتہاری قراردیاجائے،جبکہ اسحاق ڈار کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔

عدالت نے دونوں جانب سے استدعاپرفیصلہ محفوظ کرلیاجو نوازشریف کے نیب ریفرنس کی سماعت کے بعدسنایاجائے گا۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں